بھارتی اداکارہ نے دوران شوٹنگ ہی خودکشی کر لی، وجہ کیا بنی؟ شوبز انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی

ممبئی (پی این آئی) بھارت کی اداکارہ تونیشا شرما نے شوٹنگ کے دوران پھندا لگا کر خودکشی کرلی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق تونیشا شرما میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کرنے والی تھی ، اس نے شوٹنگ کے سیٹ پر پھانسی لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی ۔

 

 

 

 

سیٹ پر موجود لوگوں نے اداکارہ کو لٹکتے دیکھا تو اسے نیچے اتار کر ہسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی ۔ خودکشی سے قبل اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ معمول کے مطابق شوٹنگ سےقبل میک اپ کروا رہی تھیں ، مگر کچھ ہی دیر بعد ان کی پھندہ لگی جھولتی لاش ملی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close