عائشہ عمر نے شادی کا اعلان کر دیا

کراچی(پی این آئی) اداکارہ عائشہ عمر نے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ اب شادی کرکے ماں بننا چاہتی ہیں۔ایک انٹرویو میں عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ اب وہ بطور ماں زندگی گزارنا چاہتی ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کی شادی جلد ہوجائے اور ان کے ہاں بچے بھی ہوں۔ اداکارہ نے بتایا کہ جہاں وہ شادی کرکے ماں بننا چاہتی ہیں، وہیں ان کی یہ خواہش بھی ہے کہ وہ دو بچوں کو گود لیں گی۔اداکارہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہوں نے شادی کے لیے کوئی شخص پسند کر رکھا ہے یا نہیں یا

پھر وہ کب تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی۔عائشہ عمر ماضی میں بھی شادی سے متعلق بات کر چکی ہیں اور اس وقت ان کا موقف تھا کہ فی الحال انہیں شادی کی ضرورت نہیں۔وہ ماضی میں اپنے ہونے والے بچوں کی تربیت سے متعلق بھی کھل کر بات کر چکی ہیں اور بتا چکی تھیں کہ ان کے مستقبل کے بچے اگر بیٹے ہوں گے تو آج کل کے لڑکوں سے کافی تبدیل ہوں گے اور وہ ان کی منفرد انداز میں تربیت کریں گی۔اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا تھا کہ

ان کے مستقبل کے بیٹے سنجیدہ، نرم مزاج اور دوسروں کا احترام کرنے والے ہوں گے۔عائشہ عمر نے لکھا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کی اس طرح پرورش کریں گی کہ وہ خود ایک ماں کی طرح اپنی اولاد کی پرورش کریں گے اور ساتھ ہی انہیں اس بات کا پابند بنائیں گی کہ وہ اپنے ہر عمل کا حساب دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close