بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو بڑا جھٹکا لگ گیا

دہلی (پی این آئی) منی لانڈرنگ سکینڈل میں نام آنے پر بالی ووڈ کی اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو بیمار ماں کی مزاج پرسی کیلئے بحرین جانے کی اجازت نہ مل سکی ۔ اداکارہ کی جانب سے دہلی کی مقامی عدالت میں درخواست جمع کرائی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ان کی والدہ انتہائی بیمار ہیں ، انہیں عیادت کیلئے 5 جنوری تک بحرین جانے کی اجازت دی جائے۔بعد ازاں جیکولین کی جانب سے اپنی درخواست واپس لے لی گئی ۔

خیال رہے کہ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کا نام بھی سکیش چندر شیکھر کے 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے سکینڈل میں آرہا ہے ، عدالت نے جیکولین کی والدہ سے ملاقات کی درخواست پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سے منگل کو جواب طلب تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close