بھارتی ٹی وی کی نامور اداکارہ کو بیٹے نے قتل کر کے لاش دریا میں بہا دی

اسلام آباد (پی این آئی)بھارتی ٹی وی کی سینئر اداکارہ وینا کپور کو بیٹے نے جائیداد کے تنازع پر قتل کر کے لاش دریا میں بہا دی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 74 سالہ وینا کپور کو ان کے بیٹے سچن کپور نے سر میں بیس بال کے بیٹ مار کر قتل کیا اور ان کی لاش دریا میں پھینک دی۔نجی ٹی وی جیو کےمطابق پولیس کے مطابق ہاؤسنگ سوسائٹی کے سکیورٹی سپروائرز نے پولیس کو اطلاع دی کہ

سوسائٹی کی ایک عمر رسیدہ خاتون غائب ہوگئی ہیں جس پر پولیس نے فوری تحقیقات شروع کرکے مقتولہ کی موبائل لوکیشن ٹریس کیاور بلڈنگ کے قریب ہی دریا کے کنارے ان کی لاش برآمد کرلی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اگلے ہی دن پولیس نے مقتولہ کے بیٹے اور ملازم کو تفتیش کے لیے تھانے طلب کیا توانہوں نے اعترافِ جرم کر لیا جس پر پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا اور بیٹے سچن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close