اداکار شاہ رخ خان کی عمرہ ادائیگی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو گئیں

مکہ مکرمہ (پی این آئی) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی مکہ مکرمہ میں مسجد حرام میں لی گئی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بالی ووڈ کے کنگ خان اس وقت سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں انہوں نے حال ہی میں اپنی فلم کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔

فلم مکمل کرنے کے بعد انہیں مسجد حرام میں عمرے کی ادائیگی کرتے ہوئے دیکھا گیا اور موقع پر موجود لوگوں نے ان کی تصاویر اور ویڈیوز بنالیں جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔بھارت کے فلم نگری سے متعلق پورٹل کوئی موئی نے بھی شاہ رخ خان کی تصاویر شیئر کی ہیں اور بتایا ہے کہ وہ سعودی عرب میں فلم ڈنکی کی شوٹنگ کیلئے موجود تھے۔ شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد انہوں نے عمرے کی ادائیگی کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close