سینئر اداکار و کامیڈین اسماعیل تارا خالق حقیقی سے جاملے

اسلام آباد (پی این آئی) اسٹیج اور ٹی وی کے نامور فنکار اسماعیل تارا انتقال کرگئے۔اسماعیل تارا لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ اسماعیل تارا نے متعدد ڈراموں، فلموں اور تھیٹر میں لازوال کردار ادا کیے۔ان کے معروف ترین کامیڈی شوز میں ‘ففٹی ففٹی’ سب سے نمایاں ہے۔

انہیں بہترین کامیڈین کے متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔اسماعیل تارا کے اہل خانہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ تین روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے ، اسماعیل تارا کے گردے فیل ہوگئے تھے، آج صبح اسماعیل تارا کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close