جب میں مر جاؤں گا، اس سے قبل میں چاہتا ہوں کہ درج ذیل سب کیلئے میرا آخری پیغام یہ ہو،حمزہ عباسی کا مرنے سے قبل آخری پیغام سے متعلق اظہار

کراچی (پی این آئی) اداکار حمزہ علی عباسی نے مرنے سے قبل اپنے آخری پیغام سے متعلق سوشل میڈیا پر اظہار کیا ہے ۔ حمزہ کا اپنی پوسٹ میں پہلے لکھنا ہے کہ جب میں مر جاؤں گا، اس سے قبل میں چاہتا ہوں کہ درج ذیل سب کیلئے میرا آخری پیغام یہ ہو۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں ایک قرآنی آیت کا ترجمہ شیئر کیا ہے جس کا مفہوم کچھ یوں ہے کہ ‘اس دن کو یاد رکھو جب تم اپنے خالق کی طرف لوٹو گے ، پھر تمام انسان اپنے اعمال (اچھے یا برے )کیلئے

پوری طرح سے جوابدہ ہوں گے اور کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کی جائے گی ۔حمزہ علی عباسی نے ایک اور قرآنی آیت کو اپنا آخری پیغام قرار دیا ہے ، حمزہ عباسی کی جانب سے شیئر کی گئی دوسری آیت کا مفہوم کچھ یوں ہے کہ:اس دن (قیامت کے دن) لوگوں کو الگ الگ گروہوں میں لایا جائے گا تاکہ ان کے اعمال دکھائے جائیں، جس نے ذرہ برابر نیکی کی ہوگی وہ اسے دیکھ لے گا اور جس نے ذرہ برابر برائی کی ہوگی وہ اسے دیکھ لے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close