احتجاجی تحریک کی حمایت کرنے پر دو اداکاراؤں کر گرفتار کر لیا گیا

تہران (پی این آئی) حکومت کی اسکارف کے حوالے سے پالیسیوں کے خلاف ایران میں احتجاجی تحریک سے اظہار یکجہتی کرنے پر دو نامور اداکاراؤں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یورپی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہینگامہ قاضیانی اور كتايون رياحی نامی اداکاراؤں کو عوامی مقامات پر اسکارف اتارنے اور اشتعال انگیز سوشل میڈیا پوسٹ کے الزامات پر گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ ایران میں کرد خاتون مہسا امینی کی پولیس حراست میں موت کے بعد 2 ماہ سے مظاہرے جاری ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close