معروف بھارتی اداکارہ کا انتقال ہو گیا، فلم انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی

ممبئی (پی این آئی) بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ تبسم گوول ممبئی میں 78 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں 18 نومبر کی شام کو دل کا دورہ پڑا جس سے وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

تبسم نے بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا،ان کا سب سے مشہور اور مقبول شو پھول کھلے ہیں گلشن گلشن تھا جہاں وہ مشہور شخصیات کے ساتھ بات چیت کرتی تھیں۔ان کے انٹرویوز کی پیشکش اگلے برسوں میں ہندوستانی ٹاک شوز کا نمونہ بن گئی۔انہوں نے 1947 میں بے بی تبسم کے طور پر اپنا آغاز کیا اور ان کی شادی مشہور ٹی وی سٹار ارون گوول کے بھائی وجے گوول سے ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close