انا للّٰہ وانا الیہ راجعون ، ہنسانے والا طارق ٹیڈی مداحوں کو رلا کر چلا گیا

لاہور (پی این آئی) منفرد اداکاری سے لوگوں کو قہقہے لگانے پر مجبور کر دینے والا معروف اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی مداحوں کو رلا کر چلا گیا۔ان کے اہل خانہ نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتثکہ طارق ٹیڈی کافی عرصے سے علیل تھے اور لاہور کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طارق ٹیڈی کو سانس اور جگر کا عارضہ لاحق تھا۔یہ بات اہم ہے کہ چند روز قبل ہی وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اداکار طارق ٹیڈی کا مفت علاج کرانے کا اعلان کیا تھا۔

طارق ٹیڈی کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کے مطابق جگر کا انفیکشن بڑھنے سے ان کی طبیعت بگڑ گئی تھی اور ان کے ستر فیصد جگر نے کام کرنا چھوڑ گیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close