شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی کی خبروں کے بعد مداحوں کیلئے سرپرائز آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے شو کا اعلان ہوگیا۔گزشتہ کئی روز سے ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آرہی ہیں تاہم ان کی خبروں کی دونوں اسٹارز میں سے کسی نے تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

دونوں کی شادی اپریل 2010 میں ہوئی تھی اور ان کا 4 سالہ بیٹا بھی ہے جس کا نام ازہان مرزا ملک ہے۔دوسری جانب شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے شو کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اردو فلیکس نے اپنی پوسٹ میں ’دی مرزا ملک شو‘ کے جلد آن ائیر ہونے کا اعلان کیا ہے جو جلد ہی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر نشر ہوگا۔اُدھر سوشل میڈیا صارفین نے بھی شو کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں