ہالی ووڈ فلموں کے کس اداکار نے اداکارہ میرا کو ڈیٹ آفر کر دی؟ خود ہی حیران کن دعویٰ کر دیا

لاہور(آئی این پی )ہالی ووڈ فلموں کے کس اداکار نے اداکارہ میرا کو ڈیٹ آفر کر دی؟ خود ہی حیران کن دعویٰ کر دیا۔۔ متنازع بیانات سے خبروں کی زینت بنی رہنے والی پاکستان کی سینئر اداکارہ میرا نے ایک بار پھر بڑا دعوی کردیا۔سوشل میڈیا پر اداکارہ میرا کا ایک حالیہ انٹرویو سے لیا گیا کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں میرا کو ہالی وڈ فلم 365 ڈیز کے اسٹار اداکار مشیل مورون سے متعلق انوکھا دعوی کرتے دیکھا گیا۔

ایک انٹرویو کے دوران میرا نے انکشاف کیا کیا آپ کو معلوم ہے کہ ہالی وڈ فل 365 ڈیز اسٹار مشل مورون نے انسٹاگرام پر مجھے تلاش کرتے ہوئے پیغام بھیجا کہ وہ میرے ساتھ ڈیٹ پر جانے کے خواہشمند ہیں لیکن میں یہ سن کر گھبراگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close