پاکستانی اداکارہ آمنہ الیاس کا پاکستانی سیاست میں انٹری سے متعلق حیران کن بیان آگیا

کراچی (آئی این پی )پاکستانی اداکارہ آمنہ الیاس نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے ایوارڈ اس وقت ملا جب میں نے کچھ کیا ہی نہیں تھا۔نجی ٹی وی کے پروگرام جشن کرکٹ میں آمنہ الیاس نے عماد وسیم اور معین خان کے ہمراہ شرکت کی۔میزبان سے گفتگو میں اداکارہ نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کو انجوائے کر رہی ہوں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کالج کے دنوں میں مختلف گیم کھیلے ہیں، جن میں باسکٹ بال اور ہاکی بھی شامل ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ سیاست میں آئی تو اپنی پارٹی بناوں گی۔جشن کرکٹ 500 کی دوڑ میں آمنہ الیاس نے469 اسکور بنایا۔شادی کے سوال پر ماڈل و اداکارہ کا کہنا تھا شادی کے رشتے آتے ہیں میں گما دیتی ہوں، کوئی شادی کی آفر کرتا ہے تو کہتی ہوں 2 منٹ میں آئی۔خود کو ملنے والے ایوارڈ سے متعلق آمنہ الیاس کا کہنا تھا مجھے ایوارڈ اس وقت ملا جب میں نے کچھ کیا ہی نہیں تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close