لاہور (آئی این پی) معروف اسٹیج ادکارہ حسنہ کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، لاہورکے تھانہ سندر میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا کہ اداکارہ حسنہ کو ملزم نے اغوا کے بعد جنسی درندگی کا نشانہ بنایا،
اداکارہ کی ملزم سے 2017 میں ملاقات ہوئی، 2018 میں ملزم نے اپنے فارم ہائوس بلوا کر نشہ آور مشروب پلایا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ملزم نے برہنہ حالت میں تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائیں، بلیک میل کرکے 20لاکھ روپے اور زیورات چھین لئے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں