محسن عباس حیدر کی موجودگی پر رابعہ انعم ندا یاسر کا مارننگ شو چھوڑ کر چلی گئیں

کراچی(پی این آئی) معروف میزبان اور اینکر رابعہ انعم نے ندا یاسر کے شو میں محسن عباس حیدر کے ساتھ بیٹھنے سے انکار کرتے ہوئے پروگرام سے واک آؤٹ کیا ہے۔ندا یاسر کے مارننگ شو میں رابعہ انعم کو بطور مہمان مدعو کیا گیا تھا اور شو میں فضا علی اور محسن عباس نے بھی مہمان کے طور پر شرکت کی ۔ رابعہ انعم نے شو کے دوران ندا یاسر سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس شو کا مزید حصہ نہیں بن سکتی کیوں کہ کچھ غلطیوں کی معافی ہوتی ہیں لیکن کچھ غلطیاں عمر بھر ساتھ رہتی ہیں۔انہوں نے وضاحت دی کہ مجھے بتایا گیا تھا کہ

شو میں فضا علی مہمان ہیں تاہم مجھے یہ علم نہیں تھا کہ محسن عباس بھی اس شو کا حصہ ہوں گے۔ اسی لئے میں کوئی ایسی مزید غلطی نہیں کرنا چاہتی جس سے گھریلو تشدد کو فروغ ملے۔رابعہ نے یہ کہتے ہوئے شو سے واک آؤٹ کیا اور معذرت کی کہ میں نے اپنے حصے کا چھوٹا سا کام کردیا ہے، ہوسکتا ہے کہ میری اس کوشش سے میری میری چھوٹی بیٹی یا کوئی دوست گھریلو تشدد کا نشانہ نہ بنے۔شو سے جاتے جاتے انہوں نے مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر اور چینل کی انتظامیہ سے معافی بھی مانگی تاہم چینل کی انتظامیہ نے شو کی قسط کے اس حصے کو ایڈیٹ کرکے پیش کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close