معروف سٹیج اداکارہ آفرین پری کے گھر پر فائرنگ، کتنی گولیاں ماری گئیں؟

لاہور(پی این آئی) لاہور میں سٹیج اداکارہ آفرین پری کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق آفرین پری لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن میں رہائش پذیر ہیں جہاں دو موٹرسائیکل سوار ملزمان نے ان کے گھر پر فائرنگ کی۔

ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ اداکارہ کی طرف سے تھانہ اقبال ٹاؤن میں درج کرائی گئی ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے گھر کے گیٹ پر10گولیاں فائر کیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں