پاکستانی اداکارہ ایمان علی نے بھارتی فلموں کے ڈائریکٹر کی محبت میں گرفتار ہونے کا اعتراف کر لیا

کراچی(پی این آئی) پاکستانی اداکارہ اور فلم “ٹچ بٹن” کی ہیروائن ایمان علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 8 برس تک بھارتی فلموں کے ہدایتکار کے ساتھ قریبی تعلقات میں رہی ہیں۔سا بق ایمان علی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ”میں زندگی میں کسی کو کوئی اہمیت نہیں دیتی، ہم ایک شخص کو اپنے ذہن آئیڈیل بناتے ہیں، وہ میرے لئے آئیڈیل تھا لیکن پھر میں نے سوچا کہ وہ صرف ایک اور عام آدمی ہے، میں یہ نہیں کہتی کہ وہ اچھا انسان نہیں ہے لیکن بات نہیں بنی اس کے ساتھ ساتھ بہت سارے مسئلے تھے”۔

اداکارہ نے بتایا کہ “پاکستان میں تو کسی کو تعلق کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں تھی کیونکہ میں نے کبھی کسی کو بتایا نہیں مگر بھارت میں مجھ سے اکثر اس حوالے سے سوالات کیے تھے جس کا جواب دینا میں نے ضروری نہیں سمجھا کیونکہ وہ میرا نجی معاملہ تھا”۔ میزبان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ آپ دونوں کے نام بھی ایک ہی حرف سے شروع ہوتے ہیں جس پر اداکارہ نے کہا کہ ہاں میرے اور ان کے نام بھی ایک ہی حرف سے شروع ہوتے تھے‘۔ یاد رہے کہ ایمان علی کئی سال پہلے بھارتی فلم”جب وی میٹ”کے ہدایت کار امتیاز علی کے ساتھ سرخیوں میں آئی تھیں اگرچہ انہوں نے اپنے اس تعلق کو خفیہ رکھا، لیکن وہ اکثر امتیازعلی کے ساتھ نظرآئیں جس کی وجہ سے خبروں کی سُرخیوں کا حصہ بھی بنی رہیں۔ایمان علی مختصر عرصے کے لیے ممبئی شفٹ بھی ہوئی تھیں تاہم اس جوڑی نے معاملات ٹھیک نہ ہونے کے باعث راہیں جُدا کرلیں جس کے کئی سالوں بعد ایمان علی 2019 میں بابر بھٹی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں