اداکارہ ثنا نے پہلی بار اپنی طلاق سےمتعلق خاموشی توڑ دی

لاہور (پی این آئی) پاکستانی معروف فلم و ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ ثناء نے فخر سے اپنی طلاق کے بعد پہلی بار انٹرویو دیا ہے۔ثناء فخر نے ایک نجی ٹی وی چینل پر طلاق کے بعد پہلی بار بطور مہمان شرکت کی اور سوال پوچھے جانے پر اپنی طلاق سے متعلق بات بھی کی۔اداکارہ ثناء سے شو کی میزبان متھیرا کا کہنا تھا کہ اس سال بہت بری خبریں سننے کو مل رہی ہیں، بڑی بڑی سلیبریٹیز کی طلاق کی خبریں آ رہی ہیں جو کہ چونکا دینے والی ہیں۔متھیرا نے ثناء سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ بھی بس سوشل میڈیا پر آئیں اور طلاق کا اعلان کر دیا،

میں اس لیے یہ سوال کر رہی ہوں کہ کیوں کہ میں جانتی ہوں کہ آپ ایک مضبوط خاتون ہیں۔اس پر اداکارہ ثناء نے کہا کہ نہیں میں مضبوط نہیں ہوں، میں نے طلاق کے تجربے کے دوران سیکھا ہے کہ میں ’اسٹیل مین‘ نہیں ہوں۔ثناء کا مزید کہنا ہے کہ میں اس موضوع پر کیا بولوں، مگر میں نے اپنی باقی زندگی کو بہترین دور بنانے کا انتخاب کیا ہے۔اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرے خیال میں اب لوگوں میں اتنی ہمت آ گئی ہے کہ وہ اپنی خوشی کے لیے قدم اٹھاتے ہیں، جس کے ساتھ وہ محفوظ یا اچھا محسوس نہیں کرتے اسے چھوڑ دیتے ہیں اور یہ ایک اچھی روایت ہے۔واضح رہے کہ ثناء نے انسٹا گرام پر مداحوں کو ایک مختصر نوٹ میں اپنی طلاق سے متعلق خبر سے آگاہ کیا تھا۔اداکارہ نے لکھا تھا کہ رشتے ٹوٹنے سے تکلیف ہوتی ہے لیکن کبھی کبھی خود کو زیادہ ٹوٹنے سے بچانے کے لیے کسی رشتے کو توڑنا لازمی ہوتا ہے، میں نے اور فخر نے بہت احترام کے ساتھ شادی کے کئی برسوں کے بعد بہت سے نشیب و فراز سے گزر کر اپنا اپنا الگ راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن مجھے پختہ یقین ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے مستقبل میں ہم دونوں کے لیے بہتر منصوبہ بندی کی ہے۔ثناء نے اپنے سابق شوہر فخر جعفری کے مستقبل کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close