اہلیہ پر تشدد کا الزام، شوبز ستاروں کی جانب سے فیروز خان کا بائیکاٹ کرنے کا سلسلہ جاری

لاہور(پی این آئی)پاکستانی معرعف ماڈل و اداکارہ سونیا مشعال نے فروز خان سمیت انکی دونوں بہنوں اور والدہ کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا۔تفصیلا ت کے مطابق پاکستانی معروف اداکار فروز خان کا اپنی اہلیہ علیزا پر کئی جانے والے تشدد کی تصاویر وائرل ہونے کے صارفین سمیت معروف اداکاروں نے فروز خان پر سخت تنقید کی ہے ،کچھ اداکاروں نے فروز خان کے بائیکاٹ کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

اداکارہ سونیا مشعال نے بھی اسی حوالے سے علیزا پر ہوئے تشدد کی تصاویر انسٹاگرام سٹوری پر شیئر کرتے ہوئے فروز خان سمیت انکی بہنوں اور والدہ پر تنقید کی ہے۔سونیا نے انسٹاگرام پر لکھا کہ “حمائما، دعا اور ان کی والدہ کو شرم آنی چاہیے کہ انہوں نے اپنی آنکھوں کے سامنے یہ سب ہونے دیا، مجھے پورا یقین ہے انہوں نے علیزا کے زخم دیکھے ہوں گے”۔سونیا نے لکھا کہ “مجھے یقین نہیں آرہا کہ ایک عورت دوسری کی مدد کے لیے کھڑی نہیں ہوتی”۔انہوں نے فیروز خان کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ “یقین نہیں آتا کہ آپ اپنے آپ کو ماڈرن اور تعلیم یافتہ انسان کہتے ہیں، اور یہ بھی کہتے ہیں کہ آپ کسی شیخ کی رہنمائی میں ہیں، یہ ایک بزدل مرد کی نشانی ہے”۔واضح رہے کہ فیروز اور علیزا کا بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس کراچی کی مقامی عدالت میں زیر سماعت ہے جبکہ علیزا نے فیروز کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے عدالت میں شواہد پیش کیے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close