اہلیہ پر تشدد کا الزام، پہلی اداکارہ جس نے فیروز خان کیساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا

کراچی(پی این آئی)پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل اقراء عزیز نے اداکار فیروز خان کے ساتھ مزید کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اقراء عزیز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیے گئے نوٹ میں کہا ہے کہ ظلم کے سامنے خاموش رہنا ظالم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ گھریلو تشدد سے متعلق معاشرتی صورتحال بدلنے کے لیے میں نے فیروز خان کے ساتھ آنے والا اپنا نیا پروجیکٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ مشکل لیکن ضروری فیصلہ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ یہ فیصلہ گھریلو تشدد کا شکار اور مظلوموں کی مدد کی علامت کے طور پر کر رہی ہیں۔اقراء عزیز نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا ہے کہ میں انصاف کے حصول کے لیے آواز اٹھانے والی علیزے سلطان کی حمایت کرتی ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close