جمائمہ خان کو ایوارڈ مل گیا

روم(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابقہ اہلیہ اوربرطانوی رائٹر جمائمہ گولڈ سمتھ کی کامیڈی فلم نے روم فلم فیسٹیول میں بہترین کامیڈی فلم کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔تفصیلات کے مطابق برطانوی مصنف جمائمہ گولڈ سمتھ نے اپنے انسٹاگرا م پر روم فلم فیسٹیول سے چند یادگار تصاویر شیئر کی ہیں۔ جمائمہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “ہم نے روم فلم فیسٹیول میں اپنی فلم “واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وید اِٹ ” کیلئےبہترین کامیڈی کا ایوارڈ جیتا ہے، جسے میں نے لکھا اور پروڈیوس کیا”۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں فلم کی تحریر کا طریقہ کار سکھانے پر نامور برطانوی سکرین رائٹر اولیور پارکر کابھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے روم فلم فیسٹیول میں اپنی فلم کی شاندار پذیرائی پر فلم کی کاسٹ اور پوری ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ جمائمہ گولڈ سمتھ اس سے قبل پاکستانی سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے اپنی تحریر کردہ اس فلم کی پرائیوٹ سکریننگ بھی کرچکی ہیں۔یادر ہے کہ جمائمہ کی یہ فلم “واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وید اِٹ “جنوری 2023 میں بین الاقوامی سطح پر ریلیز کی جائے گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close