میرے سنگل ہونے کی وجہ شاہ رخ خان ہیں، معروف بھارتی اداکارہ کا دلچسپ انکشاف

ممبئی(پی این آئی) 35سالہ بھارتی اداکارہ پوجا بینرجی نے اب تک اپنی شادی نہ ہونے کا الزام بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان پر عائد کر دیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق حالیہ انٹرویو میں پوجا بینر جی نے کہا کہ ”میں اکثراپنے دوستوں سے کہتی ہوں کہ میرے اب تک سنگل ہونے کی وجہ شاہ رخ خان ہیں۔ وہ میرے آئیڈیل ہیں اور میں انہی جیسے پرفیکٹ لائف پارٹنر کی تلاش میں اب تک اکیلی ہوں۔

“پوجا کا کہنا تھا کہ “جب کبھی مجھے کوئی شخص ان جیسا لگا تو اس کے ساتھ ایک سال تک ہی تعلق چل سکا کیونکہ اس عرصے میں اس شخص کی کچھ ایسی عادات سامنے آئیں کہ ہمارے راستے جدا ہو گئے۔ “

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close