بھارتی اداکارہ کا فواد خان سے محبت ہونے کا اعتراف

ممبئی (پی این آئی) بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے کہا ہے کہ اگر فواد خان کی شادی نہ ہوتی تو میں ان کے ساتھ ڈیٹ پر جانا چاہتی تھی۔پروگرام کے آغاز میں وہ اپنے پاکستانی کرش کا نام نہیں بتانا چاہتی تھیں لیکن آخر میں انہوں نے فواد خان کے نام کا انکشاف کیا۔

 

 

 

ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ فواد خان میرا بہت بڑا کرش تھے اور میں ان کے ساتھ افیئر چلانا چاہتی تھی۔سونم باجوہ نے انڈیا کی مختلف فلموں میں کام کیا ہے اور انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2013 میں کیا تھا۔ اداکارہ اکثر سوشل میڈیا پر پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی تعریف و تحسین کرتی نظر آتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close