پاکستانی فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘‘ نے تمام ریکارڈز توڑ ڈالے

اسلام آباد(پی این آئی)جیو فلمز کی پیش کش، لاشاری فلمز اور انسائیکلومیڈیا کا شاہ کار دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے دوسرے ہفتے کے صرف پہلے جمعے کو تمام ریکارڈ توڑ کر 2 کروڑ 55 لاکھ روپے کمائے۔جوانی پھر نہیں آنی 2 نے ایک کروڑ 38 لاکھ اور سنجو نے ایک کروڑ 75 لاکھ روپے کا بزنس کیا تھا۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے صرف ایک ہفتے میں سات بڑی پاکستانی فلموں کو مات دیدی۔ وار، جوانی پھر نہیں آنی ٹو، لندن نہیں جاؤں گا، پنجاب نہیں جاؤں گی، بن روئے، طیفا ان ٹربل اور پرواز ہے جنون کی پوری آمدنی کے برابر اس فلم نے صرف ایک ہفتے میں کما کر دکھائے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close