اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی ملک سے فرار ہونے کی کوشش، وجہ سامنے آ گئی

ممبئی(پی این آئی)بھارت کی تحقیقاتی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے کیس میں نامزد اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے تفتیش کے دوران ملک سے فرار ہونے کی ناکام کوشش کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی جانب سے دائر درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران جیکولین فرنینڈس کے وکیل نے کہا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے اداکارہ کو کسی قسم کے کاغذات فراہم نہیں کیے گئے اور عدالت نے بھی ای ڈی کو جیکولین کو ملک چھوڑنے سے روکنے کے حوالے سے کسی قسم کے احکامات جاری نہیں کیے۔

تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے اداکارہ کے وکیل کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب پر اپنے جواب الجواب میں بتایا گیا کہ جیکولین نے فون کا ڈیٹا ڈیلیٹ کر کے کیس کا ریکارڈ ٹیمپر کرنے کی کوشش کی۔ای ڈی کی جانب سے یہ الزام بھی عائد کیا گیا کہ اداکارہ کیس میں کسی قسم کا تعاون نہیں کر رہیں اور تفتیش کے دوران ہی انہوں نے ملک سے فرار ہونے کی کوشش بھی کی تاہم نام ’لک آؤٹ سرکلر‘ میں ہونے کی وجہ سے جیکولین ایسا نہ کر سکیں۔تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے مزید کہا گیا کہ جب ملزمہ کو کیس میں نامزد دیگر ملزمان کے روبرو بٹھایا گیا تو اداکارہ کی جانب سے بالکل بھی تعاون نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close