اداکارہ ہماقریشی اچانک موٹی کیوں ہو گئیں؟ وجہ خود ہی بتا دی

دہلی(پی این آئی)بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ہما ​​قریشی جلد اپنی آنے والی فلم ’ڈبل ایکس ایل‘ میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔ان دونوں اداکاراؤں نےاس فلم کیلئے اپنا کافی وزن بڑھایا ہے۔ بھارتی معروف مصنف سترام رمانی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم “ڈبل ایکس ایل “میں سوناکشی سنہا، ہما قریشی، ظہیر اقبال اور مہات راگھویندرا نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

 

 

یہ فلم ’ٹو پلس سائز ‘خواتین کی کہانی ہے جو اپنے خوابوں کی تلاش میں ہیں۔فلم کے لیے وزن بڑھانےکے حوالے سے بات کرتے ہوئے ہما قریشی نے کہا کہ “اکثر ہر فلم میں اداکارہ سے کہا جاتا ہے کہ آپ تھوڑی مزید پتلی ہوجاؤمگر “ڈبل ایکس ایل”میرے کریئر کی پہلی ایسی فلم ہے جس میں ہدایتکار نے کہا کہ تھوڑا اور موٹی ہو جاؤ، میں نے اس فلم کے لیے 22 کلو وزن بڑھایا ہے”۔سوناکشی سنہا نے کہا کہ” میں نے فلم ڈبل ایکس ایل کے لیے تقریباً 15 سے 17 کلو وزن بڑھایا ہے”. کیونکہ یہفلم دو ایسی موٹی لڑکیوں کی کہانی ہے جو وزن کی وجہ سے ہمیشہ اپنی منزل سے دور ہوجاتی ہیں تاہم اس کہانی میں یہ دونوں لڑکیاں اس بڑھے ہوئے وزن کے ساتھ بھی اپنے خواب پورے کر کے سب کو حیران کردیں گی۔یاد رہے کہ اداکارہ سناکشی اور ہما قریشی کی یہ کامیڈی بالی ووڈ فلم اگلے ماہ 4 نومبر کو ریلیز ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close