حدیقہ کیانی کی والدہ انتقال کر گئیں

لاہور( پی این آئی)پاکستان کی نامور گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی کی والدہ خاور کیانی انتقال کر گئیں،مرحومہ نے بیٹی کی آواز میں مشہور ہونے والے گانے بوہے باریاں کے بول لکھے تھے۔گلوکارہ کی ٹیم نے ان کے آفیشل انسٹا گرام اکائونٹ سے دونوں ماں بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شاعرہ خاور کیانی اپنے گھر پر انتقال کر گئیں، اس موقع پر ان کے اہل خانہ اور دوست موجود تھے۔خاور کیانی لڑکیوں کے ایک سرکاری اسکول میں پرنسپل اور ایک نامور شاعرہ تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close