سینئر پاکستانی اداکارہ ثنا فخر کی 14سالہ شادی کا اختتام، طلاق کی وجہ بھی بتا دی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستانی اداکارہ ثناء کی شادی کے 14 سال بعد شوہر فخر جعفری سے علیحدگی ہوگئی۔ ثناء نے ایک انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو شوہر سے علیحدگی کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا کہ بریک اپ دکھ دیتا ہے لیکن کبھی کبھار خود کو ٹوٹنے سے بچانے کیلئے رشتہ ختم کرنا ضروری ہوجاتا ہے۔

 

 

انہوں نے لکھا کہ ‘ بڑی عزت کے ساتھ میں نے اور فخر نے شادی کے کئی سالوں بعد اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ثناء نے کہا کہ یہ دکھ کا لمحہ ہے پر مجھے یقین ہے کہ خدا نے ہم دونوں کے لیے کچھ اور اچھا فیصلہ کیا ہے۔آخری میں انہوں نے شوہر فخر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔رپورٹس کے مطابق ثناء اور ماڈل فخر کی شادی 2008 میں ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں