فلموں میں اسی طرح کا کام کرنا چاہوں گا جو اسلام کے دائرے میں ہو ، حمزہ علی عباسی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان کی میگا بجٹ پر بننے والی فلم ’’ دی لیجنڈ مولاجٹ ‘ طویل انتظار کے بعد شائقین کیلئے 13اکتوبر کو ریلیز ہونے جارہی ہے ۔جیو ڈیجیٹل نے فلم میں نوری نتھ کا خصوصی طور پر کردار کے حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ نوری نتھ کے ’گیٹ اپ‘ کے بارے میں اداکار نے کہا کہ سب سے زیادہ مشکل داڑھی اور وگ کے ساتھ پرفارم کرنا تھا کیونکہ لاہور کی گرمی میں داڑھی لگانے کیلئے استعمال ہونے والا گلو پگھل جاتا تھا،

کئی مرتبہ ایسا بھی ہوا کہ سین کے دوران داڑھی نکل گئی، میک اپ آرٹسٹ مارام آبرو فوراً آتے داڑھی ٹھیک کرتے اور پھر سین شروع ہوتا تھا۔ڈراموں میں دوبارہ آنے سے متعلق سوال کے جواب میں حمزہ نے کہا کہ شاید وہ اگلے سال کسی ڈرامے میں نظر آئیں البتہ فلموں میں وہ اسی طرح کا کام کرنا چاہیں گے جو اسلام کے دائرے میں ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close