مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سیکیورٹی مانگ لی، وجہ کیا نکلی؟

کراچی (پی این آئی) مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سیکیورٹی مانگ لی، وجہ کیا نکلی؟۔۔ ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سیکیورٹی کی فراہمی کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، درخواست پر جسٹس آفتاب احمد گورڑ پر مشتمل سنگل بینچ سماعت کرے گا۔

 

 

حریم شاہ اپنے شوہر بلال شاہ کے ہمراہ سندھ ہائیکورٹ پہنچیں جہاں انہوں نے اپنے وکیل کے ذریعے سندھ ہائیکورٹ میں سیکیورٹی کی فراہمی کے لیے درخواست دائر کی۔حریم شاہ نے درخواست میں آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے دھمکیاں ملی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close