حریم شاہ پاکستان واپس آتے ہی عدالت کیوں پہنچ گئیں؟ وجہ سامنے آ گئی

کراچی (پی این آئی) ٹک ٹاکر حریم شاہ ایف آئی اے کی تحقیقات میں گرفتاری سے بچنے کیلئے وطن واپسی پر عدالت پہنچ گئیں اور سندھ ہائی کورٹ نے حریم شاہ کی عدالت میں دائر درخواست پر7 روز کیلئے ان کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے حریم شاہ کو 25 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا اور ایف آئی اے سے تفتیش میں تعاون کی ہدایت کی۔ عدالت کی جانب سے ایف آئی اے سے تعاون نہ کرنے پر زر ضمانت ضبط کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حریم شاہ ایف آئی اے کے سامنے سرنڈر کرنا چاہتی ہیں اور ایف آئی اے کو حریم شاہ کی گرفتاری سے روکا جائے۔ درخواست میں کہا گیا کہ ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر نوٹس جاری کیا تھا، ویڈیو میں حریم شاہ بڑی تعداد میں کرنسی نوٹوں کے ساتھ نظر آرہی ہیں،مذاق میں بنائی گئی اس ویڈیو پر حریم شاہ معافی مانگ چکی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close