کرینہ کپور کو مداحوں نے ائیرپورٹ پر گھیر لیا، وجہ کیا بنی

ممبئی(پی این آئی) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و بے بو کرینہ کپور کوائیرپورٹ پر اپنے بیٹے کے ساتھ دیکھا گیا جہاں مداحوں نے انہیں گھیر لیا۔جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔تفصیلا ت کے مطابق بالی ووڈ کے سوشل پیجز میں کرینہ کپور کی ائیرپورٹ آمد کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں چھوٹے بیٹے اور اس کی آیا کے ساتھ ائیر پورٹ آتے دیکھا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا گیا اداکارہ اپنی کار سے اتر تے ہوئے اپنے بیگ کو پہنتی ہیں اور ساتھ ہی اپنے بیٹے اور آیا کو پیچھے دیکھتی ہیں۔اس دوران کرینہ کے گارڈ ان کے ساتھ موجود نہیں تھے جس کے باعث وہاں موجود مداحوں نے اداکارہ کے ساتھ بغیر اجازت سیلفی لینے کی کوشش کی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس دوران ایک شخص نے بغیر اجازت اداکارہ کے کندھے پر ہاتھ لگانے کی بھی کوشش کی جس پر اداکارہ سہم گئیں تاہم اداکارہ کے ساتھ موجود شخص نے آگے بڑھ کر انہیں محفوظ رکھا جس کے بعد کچھ ہی دور اداکارہ کو چند خواتین نے گھیر لیا۔اداکارہ اگرچہ اس دوران خوف کا شکار رہیں لیکن انہوں نے اپنے ہواس کو قابو میں رکھا اور مداحوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی بدتمیزی کرنے کے بجائے ائیرپورٹ میں داخل ہونا بہتر سمجھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close