ٹیکس فراڈ کا الزام، بڑی گلوکارہ کو 8 سال قید کی سزا کا امکان

میڈرڈ (پی این آئی) کولمبین گلوکارہ شکیرا کو ٹیکس فراڈ کے الزام میں 8 سال قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، ہسپانوی عدالت کی جانب سے 14.31 ملین ڈالرز کے ٹیکس فراڈ کے مقدمے کی سماعت کے لیے گلوکارہ شکیرا کو کچھ قانونی مشکلات کا سامنا ہے۔ شکیرا نے ٹیکس فراڈ کیس کو حل کرنے کی پیشکش کو ٹھکرا دیا اور اب اُنہیں عدالت میں اس کیس کی سماعت کا سامنا کرنا پڑے گا جہاں اُنہیں 8 سال قید کی سزا بھی سنائی جاسکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، عدالت نے اس مقدمے پر کارروائی آگے بڑھانے کی اجازت دے دی لیکن ابھی کیس کی سماعت کے لیے تاریخ کا اعلان ہونا باقی ہے۔ اس حوالے سے گلوکارہ کے وکیل کا کہنا ہے کہ عدالت کی جانب سے اس مقدمے پر سماعت کی اجازت دینا صرف اس مقدمے میں کارروائی کا ایک قدم آگے بڑھنا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close