حریم شاہ نے ایسی جگہ سے ویڈیو جاری کردی کہ ہرکوئی کانوں کو ہاتھ لگانے لگا

کوالالمپور(پی این آئی)تحریک انصاف کی حکومت کے دوران اقتدار کے ایوانوں کو جوتے کی ٹھوکر سے کھول کر شہرت پانے والی ٹک ٹاکر حریم شاہ تحریک انصاف کی حکومت ختم ہونے کے بعد ملکوں ملکوں گھوم رہی ہیں، جہاں ان کے لگژری لائف سٹائل کی ویڈیوز آئے روز وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ ان دنوں حریم شاہ اپنے شوہر بلال شاہ کے ہمراہ ملائیشیا میں چھٹیاں منا رہی ہیں جہاں ایک کیسینو میں ان کی جواءکھیلنے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

حریم شاہ کی طرف سے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو میں وہ کسی خاتون کے ساتھ گفتگو کر رہی ہوتی ہیں۔ وہ اس سے کہہ رہی ہوتی ہیں کہ ہم نے تمہیں جوئے میں ہرا دیا ہے۔ پھر وہ کیمرے کی طرف توجہ کرتے ہوئے اپنے شوہر سے پوچھتی ہیں کہ 5ہزار رنگٹ(ملائیشین کرنسی) پاکستانی کرنسی میں کتنے بنتے ہیں۔ انہیں بتایا جاتا ہے کہ یہ اڑھائی لاکھ روپے بنتے ہیں، جس پر وہ بتاتی ہیں کہ بلال نے ان سے اڑھائی لاکھ روپے جوئے میں جیتے ہیں اور اب اگلی گیم کھیلنے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close