لاہور(پی این آئی)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ طوبیٰ انور نے اپنے شوبز انڈسٹری میں آنے سے متعلق اہم انکشاف کردیئے۔تفصیلات کے مطابق مرحوم میزبان و سیاستدان عامرلیاقت کی دوسری سابق اہلیہ اداکارہ طوبیٰ انور نے حال ہی میں بی بی سی کو انٹریودیتے ہوئے اپنی کیرئیر اور زندگی سے متعلق کھل کر بات کی ۔
اداکارہ طوبیٰ نے کہا کہ “وہ 18 سال کی عمر سے میڈیا سے وابستہ ہیں اور عامر لیاقت سے شادی سے پہلے بطور پروڈیوسر مارننگ شوز کیے ہیں”۔اداکارہ نے کہا کہ “وہ شادی اور اداکاری سے قبل 6 سال تک پروڈکشن کے شعبے سے منسلک رہی تھیں”۔انہوں نے کہا کہ “شادی کے ڈیڑھ دو سال میں نے کام نہیں کیا۔ شادی کے دو سال بعد میں نے باقاعدہ آڈیشن دیا اور اس وقت یہ سوچ تھی کہ چلو کوئی نئی چیز کرتے ہیں”۔عامر لیاقت سے شادی اور دیگر معاملات میں ہونے والی تنقید پر طوبیٰ انور نے کہا کہ” جنہیں ہماری زندگی کے بارے میں کچھ بھی پتہ نہیں ہوتا وہ کہیں سے بھی اٹھ کر کچھ لکھ دیں تو تکلیف ہوتی ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ میں نے اپنے آپ کو اس معاملے میں بہت مضبوط کر لیا ہے”۔طوبیٰ انور نےانٹرویو میں کہا کہ” میں ہر معاملے اور ہر مسئلے پر خاموشی اختیار کیے رکھتی ہوں، میں نے آج تک ہر معاملے میں تحمل سے کام لیا ہے کیوں کہ تنقید اور نفرت ایک آگ ہے جس میں آپ مواد ڈالتے رہیں گے تو وہ بھڑکتی رہے گی۔
یہ کبھی بھی ختم نہیں ہو گی، اور میں نہیں چاہتی کہ میں اپنے ذاتی معاملات کو ایک سرکس بناوں”۔واضح رہے کہ سید طوبیٰ نے ڈرامہ سیریل “بچھو “میں منفی کردار ادا کیا ہے، اپنے کرداروں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مداح سمجھتے ہیں کہ منفی کردار نبھانے والے اداکار اپنی حقیقی زندگی میں بھی ایسے ہی ہوں گے لیکن میں ہمیشہ لوگوں کو کہتی ہوں کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔یہ اچھی بات ہے کہ لوگ مجھے میرے کام کی وجہ سے سراہ رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں