پہلی محبت کس سے ہوئی؟ ابرار الحق نے بتا کر حیران کر دیا

لاہور(پی این آئی) معروف گلوکار ابرار الحق نے بالآخر اپنی پہلی محبت کی کہانی مداحوں کو سنا دی۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ابرارالحق نے یہ انکشاف کرکے سب کو حیران کر دیا کہ انہیں زندگی میں پہلی بار سکول میں ہی محبت ہو گئی تھی اور وہ بھی کسی اور سے نہیں بلکہ سکول کی پرنسپل سے۔ابرار الحق نے بتایا کہ وہ بچپن میں بہت کم گو تھے مگر جب بھی بولتے تھے تو بہت کڑاکے دار بولتے تھے۔

وہ کہتے ہیں کہ ”میں دوسری جماعت میں تھا جب میں نے پہلی تقریر کی تھی۔ جب ٹیچر سب بچوں سے تقریر سن رہی تھی تو مجھ سے انہوں نے کہا کہ تمہاری آواز یہاں مجھ تک آنی چاہیے۔ یہ سن کر میں نے دل میں سوچا کہ میری آواز تو اس کمرے سے بھی باہر جائے گی۔“ابرار الحق کا کہنا تھا کہ ”ٹیچر نے میری تقریر سنی اور مجھے اپنے ساتھ پرنسپل کے پاس لے گئیں۔ پہلے تو میں سمجھا کہ شاید مجھ سے کوئی غلطی ہو گئی ہے۔ پرنسپل کے پاس لیجا کر ٹیچر نے مجھے ایک بار پھر تقریر کرنے کو کہا۔ پرنسپل کو بھی میری تقریر بہت پسند آئی۔ میں اس تقریری مقابلے میں پہلے نمبر پر آیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close