بڑی عمر کے شخص سے کبھی تعلق قائم مت کرو، آئمہ بیگ کا بے وفائی کے الزامات پر ردِ عمل آگیا

لاہور (پی این آئی) برطانوی ماڈل کی جانب سے بے وفائی کے الزامات پر گلوکارہ آئمہ بیگ کا موقف بھی آگیا۔انسٹااگرام پر گلوکارہ نے شکوہ کیا کہ لوگوں نے پورا سچ جانے بغیر ہی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا، وہ اس معاملے پر زیادہ بات نہیں کریں گی اگر معاملہ زیادہ بڑھا تو مزید بیہودہ چیزیں سامنے آئیں گی جو الزام لگانے والوں کے بارے میں ہی ہوں گی۔ ان لوگوں کو سب پتا ہے کہ اصل میں کیا ہوا ہے اور کیوں ہوا ہے۔

 

 

کچھ ‘ایکسٹرا’ لوگ سوشل میڈیا پر فالورز اور پیسوں کیلئے الزامات لگا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فنکار لوگ اپنی ہنستی مسکراتی تصویریں لگاتے ہیں لیکن پیچھے کی حقیقت سے صرف وہی واقف ہوتے ہیں، وہ اس وقت صدمے کی کیفیت سے دوچار ہیں۔آئمہ بیگ کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے ایک بات سیکھی ہے کہ ایسا شخص جو آپ سے عمر میں بہت زیادہ بڑا ہو، اس کو ڈیٹ کبھی نہ کرو کیونکہ آپ کو پتا نہیں ہوتا کہ اس کے ذہن میں کیا چل رہا ہوتا ہے۔گلوکارہ نے کہا کہ وہ تمام لوگ جو اس بات سے پریشان ہیں کہ اصل میں ہوا کیا ہے، وہ تھوڑا انتظار کریں، ایک، دو دن میں ساری صورت حال واضح ہو جائے گی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ایک برطانوی ماڈل نے الزام عائد کیا تھا کہ آئمہ بیگ نے ان کے سابق بوائے فرینڈ کے ساتھ ناجائز تعلق قائم کیا تھا جس کی وجہ سے ان کی شہباز شگری سے منگنی ٹوٹی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close