معروف بھارتی اداکارہ نے خودکشی کر لی

ممبئی (پی این آئی)بھارتی معروف اداکارہ پاؤلین جیسیکا نے خودکشی کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق تامل فلموں میں دیپا کے نام سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ کئی سالوں سے چنئی میں اکیلی رہائش پذیر تھیں ۔میڈیا اطلاعات کے مطابق دیپا کے گھر والے انہیں کافی ٹائم سے مسلسل کالز کر رہے تھے جس کو وہ جواب نہیں دے رہی تھی ۔نجی ٹی وی کے مطابق جب دیپا نے لوگوں کی کالیں اٹھانا بند کر دیں تو پربھاکرن نامی ان کا دوست اداکارہ کی خیریت معلوم کرنے گھر پہنچ گیا۔

پربھاکرن نے پولیس کو اطلاع دی تو خودکشی کا معاملہ سامنے آسکتا ہے، پولیس فلیٹ میں داخل ہوئی تو دیپا کی لاش برآمد ہوئی۔پولیس کے مطابق اداکارہ کی لاش کے ساتھ یہ تحریر بھی ملی ہے جس میں انہوں نے موت کا ذمہ دار خود کو ہی قرار دیا ہے، پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔دوسری جانب بالی ووڈ کی ڈراما ادکارہ نیشی سنگھ 50 برس کی عمر میں چل بسیں۔وہ کئی برسوں سے شدید بیمار تھیں اور جسمانی طور پر مفلوج تھیں، بیماری کے آخری حملے نے شدید متاثر کیا۔نشی سنگھ نے ٹی وی کے مشہور ڈراموں عشق باز، قبول ہے اور تینالی راما میں کردار ادا کیا تھا۔انہوں نے پسماندگان میں اپنے شوہر اور دو بچوں کو چھوڑا ہے جبکہ ان کی فیملی شدید طور پر مالی بحران میں مبتلا ہے۔ان کے شوہر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ایک روز قبل ہی ہم نے ان کا جنم دن منایا تھا اور وہ اس پر بہت خوش تھیں۔نشی سنگھ کی موت پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ مختلف شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close