پاکستانی اداکار فیروز خان اوران کی اہلیہ علیزے کی علیحدگی کی خبریں

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستانی انڈسٹری کے نامور اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزے کی علیحدگی کی خبریں ایک بار ایک بار پھر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں ہیں ۔ زیر گردش خبروں کے مطابق شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی فیروز اور علیزے نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کر لی ہیں جبکہ اداکار فیروز خان نے بچوں سے ملنے کے لیے عدالت میں درخواست بھی دائر کردی ہے۔نجی ٹی وی ایکسپر یس کے مطابق ان خبروں کو اس بات سے تقویت ملتی ہے کہ فیروز اور علیزے نے انسٹا گرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا ہے اور دونوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ایک دوسرے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی ہٹا دی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close