خلیل الرحمٰن قمر نے لیک آڈیو سے متعلق بڑا انکشاف کر دیا

کراچی (پی این آئی) میرے پاس تم ہو جیسے بہترین ڈرامے کے مصنف خلیل الرحمٰن قمر کی ایک خاتون کے ساتھ لیک آڈیو کال لیک ہوگئی تھی جس پر ان کا اپنا ردعمل بھی آگیا ہے ۔خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ ’میں ایک گناہ گار انسان ہوں لیکن ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنی بہتری کے لیے کام کرتا ہوں،صرف اللہ جانتا ہے کہ میں کون ہوں۔ یہ آڈیو 3 سال پہلے لیک ہوئی تھی لیکن اس وقت کسی نے شور نہیں کیا تھا۔

مجھے بدنام کرنے کیلئے اس کو دوبارہ پھیلایا کیا گیا ہے اب اسے ہائپ دینے کی کوشش کی جارہی ہے‘۔ایک یوٹیوبر سے گفتگو کرتے ہوئے خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ’ میں اس لیک آڈیو کال سکینڈل کے حوالے سے پہلا اور آخری انٹرویو دے رہا ہوں، شروع میں جب میں نے حقوق نسواں کے خلاف آواز اٹھائی تو میری تو ہین کے لیے میرے خلاف پروگرامز چلائے گئے تھے، ایک مقبول اینکر نے میری توہین کی لیکن ان کی روح کو سکون ملے کیونکہ انہوں نے بعد میں معافی مانگ لی‘۔انہوں نے کہا کہ میں بہت سے محاذوں پر لڑ رہا ہوں لیکن مجھے لگتا ہے کہ میں منتخب ہوں اور میں اپنے خلاف ایسی سازشوں کا سامنا کروں گا، اب وہ کردار کشی کر رہے ہیں، آپ آسانی سے میری آڈیو کو کسی سے بھی سکرپٹ کر سکتے ہیں،خلیل الرحمان قمر نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’اگلی بار اگر آپ آڈیو بناتے ہیں تو براہ ِکرم آڈیو میں غیر شادی شدہ لڑکی کو شامل کریں، کم از کم ایسا تو کریں‘۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں