ایک کے بعد دوسری کون سی بھارتی اداکارہ جو پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ پر فدا ہوگئی؟

دبئی (آئی این پی) ایشیا کپ میں اپنی بولنگ اور بیٹنگ دونوں سے ہی پاکستان کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرنے والے نسیم شاہ کے بھارت میں بھی چرچے ہونے لگے۔ پہلے اداکارہ اروشی روٹیلا نے نسیم شاہ کی ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری کی زینت بنائی بعد ازاں نسیم شاہ کی تعریف میں ہی ایک اور بھارتی اداکارہ نے بھی ٹوئٹس کر ڈالے۔ افغانستان سے فتح کے بعد کم عمر نسیم شاہ کیلئے بھارتی ٹیلی ویژن کی نامور اداکارہ سربھ جیوتی نے بھی پیغام جاری کیا


جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو یقینی طور پر ایک ہیرا مل گیا ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیگ نسیم شاہ کا استعمال کیا۔ یاد رہے کہ ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف میچ میں سپر ہیرو نسیم شاہ نے دو چھکوں کی مدد سے ناممکن کو ممکن بنادیا ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close