زارا نور عباس نے شادی کے فوائد بیان کر دیئے

کراچی (آئی این پی) کراچی اداکارہ زارا نور عباس نے جلد شادی کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے کئی فوائد ہوتے ہیں اور رشتے میں بندھ جانے کے بعد اِدھر ادھر سے بریک اپ نہیں کرنے پڑتے۔ ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے زارا نور عباس نے بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر اسد قریشی ایک دوسرے کی اداکاری پر خوب تنقید کرتے ہیں، تاہم ایک دوسرے کو سپورٹ بھی کرتے ہیں۔

زارا نے کہا کہ اگر انہیں صبا قمر کے ساتھ کام کرنے کے لیے اسکرین پر مرد بننا پڑے تو بھی وہ یہ کر گزریں گی۔جلد شادی کرنے کے سوال پر اداکارہ نے بتایا کہ اس کے بہت سارے فائدہ ہوتے ہیں، بندہ کام پر فوکس کرتا ہے اور اسے اِدھر ادھر سے بریک اپ نہیں کرنے پڑتے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close