اسلام آباد (پی این آئی) ممتاز گلوکار اور اداکار علی ظفر کے خلاف ممتاز گلوکارہ میشا شفیع کی طرف سے دائر کیے گئے جنسی ہراسانی کیس میں ویڈیو لنک پر جرح کیلئے میشا شفیع کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔
گلوکارہ میشا شفیع کی درخواست ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ نے مسترد کر دی تھی جس کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا دو رکنی بینچ 2 ستمبر کو سماعت کرے گا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں