انور مقصود نے پاکستان کے عوام سے معافی مانگ لی

کراچی (پی این آئی) پاکستان ٹیلی وژن کے معروف لکھاری، دانش ور اور طنز و مزاح نگار انور مقصود نے عوام سے معافی مانگ لی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈرامہ ڈائریکٹر انور مقصود نے اپنے سیاسی مزاحیہ تھیٹر ڈرامے ’ساڑھے 14 اگست‘ میں آئٹم سانگ شامل کرنے پر قوم سے معافی مانگی ہے۔ انور مقصود نے میڈیا کو ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ تھیٹر ڈرامہ ’ساڑھے 14 اگست‘ پاک و ہند کی تاریخ ، تہذیب اور ثقافت پر مبنی ہے،

چوں کہ اس وقت کی تہذیب و ثقافت دکھانا مقصد تھا اس لیے آئٹم سانگ کو تھیٹر ڈرامے میں شامل کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں