ہمیں ماتھے پہ بوسہ دو، پاکستان کی عظیم گلوکارہ دنیا سے رخصت ہو گئیں

کراچی (پی این آئی) ہمیں ماتھے پہ بوسہ دو کہ ہم نے تتلیوں کے، جگنوؤں کے دیس جانا ہے، پاکستان کی عظیم گلوکارہ نیرہ نور کراچی میں انتقال کرگئیں، ان کی نماز ڈی ایچ اے فیز 4 مسجد و امام بارگاہ یثرب میں آج سہ پہر 4 بجے ادا کی جائے گی۔ وہ 1950 میں گوہاٹی آسام میں پیدا ہوئی تھیں۔1971 میں نیرہ نور نے پاکستان ٹیلی وژن کے ڈرامہ سیریل سے گانے کا آغاز کیا، 1973 میں انہوں نے فلم گھرانہ اور تسنین سے فلموں میں گانے کا آغاز کیا۔

نیرہ نور نے معروف شعرا غالب، فیض احمد فیض کی غزلیں گائیں، مہدی حسن اور احمد رشدی کے ساتھ بھی پرفارم کیا۔نیرہ نور نے آل پاکستان میوزیکل کانفرنس میں 3 گولڈ میڈیل جیتے تھے، انہیں فلم گھرانہ کے گانوں پر نگار ایوارڈ سے بھی نوازہ گیا تھا۔نیرہ نور کی تدفین ڈیفنس فیز 8 کے قبرستان میں کی جائے گی۔نیرہ نور کے انتقال کی خبر نے ان کے مداحوں کو سوگوار کر دیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close