اداکارہ سدرہ نیازی نے عمران خان سے رشتہ داری کی خبروں پر حیران کن ردِعمل دیدیا

لاہور(پی این آئی) اداکارہ سدرہ نیازی نے ایک سال قبل انڈسٹری میں قدم رکھا اور اتنے کم وقت میں کمال شہرت پائی۔ ان کے نام کی وجہ سے افواہیں گردش میں تھیں کہ وہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رشتہ دار ہیں۔

تاہم اب ایک انٹرویو میں 32سالہ اداکارہ نے ان افواہوں پر وضاحت کر دی ہے۔ Fuchsiaکو انٹرویو دیتے ہوئے سدرہ نیازی نے کہا کہ ”میں لاہور میں پیدا ہوئی ہوں تاہم میرا تعلق نیازی قبیلے سے ہے، جس کے لوگ ایک دوسرے کے کافی قریب ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔ہماری فیملی کے بڑے لوگ عمران خان کو ذاتی حیثیت میں جانتے تھے لیکن میری نسل کے لوگ انہیں نہیں جانتے۔ “سدرہ نیازی نے کہا کہ ”جب میری دادی زندہ تھیں تو عمران خان ہمارے گھر آیا کرتے تھے۔ عمران خان سے میرے ایک انکل کی ملاقات بھی ہو چکی ہے جو کہ کالم نگار ہیں۔ میں اس وقت بہت چھوٹی تھی، چنانچہ مجھے کچھ یاد نہیں ہے۔ “

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close