سب پیسے کا چکرہے، دانیہ ملک کی والدہ نے عامر لیاقت کی پہلی بیوی بشریٰ کو سابقہ خاوند کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام عائد کر دیا

مظفر گڑھ (پی این آئی) عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ ملک کی والدہ سلمیٰ نے پہلی بیوی پرعامر لیاقت کے قتل کا الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ عامر لیاقت نے پی ٹی آئی چھوڑ دی تھی، اُنہیں اسلام آباد میں 40 کروڑ روپے ملے تھے، یہ پیسہ کہاں سے آیا تھا کس نے دیا تھا یہ تو اُنہیں معلوم نہیں مگر عامر لیاقت نے 40 کروڑ وصول کیے تھے، اُن کے کسی ایک اکاؤنٹ میں 3 کروڑ اب بھی موجود ہوں گے باقی پیسے گھر میں ہوں گے۔

دانیہ کی والدنےسوشل میڈیا پر ویڈیو میںایک کاغذ دکھاتے ہوئے کہنا ہے کہ اس میں عامر لیاقت کے موبائل کی تفصیلات ہیں، انہوں نے اس پیسے کی ناصرف تصویریں لی تھیں بلکہ لین دین بھی کی تھی۔دانیہ ملک کی والدہ نے اپنے ویڈیو بیانات میں عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ عامر لیاقت کے موبائل کا فرانزک کروایا جائے، فرانزک سے سارا سچ سامنے آ جائے کہ پیسہ کہاں گیا اور آیا عامر لیاقت کو پیسوں کے لیے کس نے قتل کیا۔سلمٰی نے اپنے ویڈیو بیانات میں عامر لیاقت کی پہلی سابقہ اہلیہ بشریٰ پرسابقہ خاوند کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جب ساری دنیا عامر لیاقت کو ستا رہی تھی اُس وقت بشریٰ اقبال یا اُن کے بچے کہاں تھے،

برے وقتوں میں کبھی کسی بچے یا بیوی نے عامر لیاقت کا ساتھ نہیں دیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close