ہمارے معاشرے کی سوچ غلط ، مرد زندگی کی ضرورت نہیں ، عروہ حسین

اسلام آباد(پی این آئی )پاکستانی اداکارہ عروہ حسین نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے کی سوچ غلط ہے، مرد زندگی کی ضرورت نہیں ہے۔سوشل میڈیا پر عروہ حسین کے ڈیجیٹل میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو کے کلپس وائرل ہورہے ہیں جن میں سے ایک کلپ میں انہیں مردوں کی ضرورت سے متعلق بات کرتے دیکھا گیا۔دنیا نیوز کے مطابق انٹرویو کلپ میں میزبان نے اداکارہ سے مردوں سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں عروہ کا کہنا تھا مرد زندگی کی ضرورت نہیں ہے۔

عروہ نے کہا کہ ہمارے معاشرے کی یہ سوچ غلط ہے کہ زندگی گزارنے کے لیے مرد کی ضرورت پڑتی ہے، کوئی چاہتا ہے مرد کے ساتھ رہنا تو کوئی غلط نہیں لیکن مرد زندگی کی ضرورت نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close