دانیہ شاہ اور عامر لیاقت کی بیٹی کے درمیان کھلی جنگ، دانیہ شاہ جلد گرفتار ہو گی، ہم نے کارروائی شروع کر دی ہے، دعا عامر کا دعویٰ

کراچی (پی این آئی) پراسرار حالات میں موت کا شکار بننے والے ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کی بیٹی دعا عامر نے کہا ہے کہ ہم یہی چاہتے ہیں کہ دانیہ کو سزا ملے اور پہلے دن سے ہماری یہی نیت تھی کہ ہم دانیہ پر کیس کریں گے۔ دُعا عامر نے کہا کہ اب چونکہ دانیہ پورسٹ مارٹم کے کیس میں میرے مرحوم والد کی بیوی بن کر کُودی ہے تو ہم نے فوری دراخوست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عامر لیاقت کی بیٹی نے کہا کہ ہم نے ایف آئی اے سائبر کرائم کو تمام ثبوت دے دیے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ جلد از جلد دانیہ کی گرفتاری ہو۔

دعا عامر نے کہا ایف آئی اے سائبر کرائم نے ہمیں یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ جلد از جلد دانیہ کو گرفتار کرکے کارروائی کریں گے۔ عامر لیاقت کی بیٹی دُعا عامر نے والد کے مداحوں سے کہا کہ ہمیں اسی طرح سپورٹ کرتے رہیں، ہمیں آپ کے سپورٹ کی ضرورت ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ دانیہ شاہ کے خلاف سائبر کرائم میں تحریری شکایات مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اور بیٹی دعا نے جمع کرائی۔ دوسری جانب دانیہ نے شوہر کا پوسٹ مارٹم کروانے کیلئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے، 28 جولائی کو اس درخواست کی سماعت ہوگی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close