سنجے دت نے پاکستانی اداکارہ کو عیدی دیدی، ویڈیو وائرل

کراچی (پی این آئی) بالی ووڈ کے سینئر اداکار سنجے دت نے پاکستانی اداکارہ کو عید قرباں پر عیدی دے دی جس پر نمرہ خان خوشی سے نہال ہیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نمرہ خان نے ایک ویڈیو شیئر کی جو کہ اُن کے اور سنجے دت کے درمیان ہونے والی ویڈیو کال کی اسکرین ریکارڈنگ تھی۔اسکرین ریکارڈنگ میں نمرہ خان کو سنجے دت سے ویڈیو کال پر بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

نمرہ خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ بھارت سے مجھے سنجو بابا کی طرف سے عیدی ملی۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ کا کمنٹ سیکشن بند کردیا جبکہ اس پوسٹ پر اب تک تین لاکھ سے زائد ویوز آچکے ہیں۔سنجے دت کی اداکاری کو پاکستان میں بھی لوگ بہت پسند کرتے ہیں اور ان کی اکثر فلمیں واستو، منا بھائی ایم بی بی ایس، کھل نائیک، خوف، کارتوس لوگوں کو بہت پسند آئی تھیں۔واضح رہے کہ پاکستان بھر میں مسلمان آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں اور مسلمان سُنتِ ابراہیمی کی ادائیگی کرتے ہوئے اللّٰہ کے حضور جانوروں کی قربانی پیش کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close